تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:1

نیٹو کے مصراتہ اور بریگا پر حملے،قذافی فوج کے 17 ٹینک تباہ

اے آر وائی - مصراتہ : نیٹو افواج نے لیبیا کے شہروں مصراتہ اور بریگا میں قذافی فوج کے ستر ہ ٹینکوں کو تباہ کردیا۔ دوسری معمرقذافی فورسز نے مصراتہ میں تیس باغیوں کو ہلاک کردیا۔



نیٹو اہلکار کے مطابق اتحادی افواج کے طیاروں نے مصراتہ میں قذافی فورسزکے پندرہ ٹینکوں کو تباہ کیا جبکہ دو ٹینکوں کو جنوبی بریگا میں نشانہ بنایا گیا۔ یہ لیبیا میں نیٹو افواج کی اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔ دوسری جانب مصراتہ شہر میں لیبیائی فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لیبیائی فوج کی کارروائی میں تیس باغی مارے گئے ہیں جبکہ اجدابیا میں جھڑپ کے دوران دو باغی زخمی ہوگئے۔ ادھر بن غازی میں نو فلائی زون کی خلاف ورزی پر نیٹو افواج نے باغیوں کے ایک طیارے کو ٹیک آف کے فوری بعد اتروادیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.