10 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:13
آئیوری کوسٹ:گباگبو کے سینکڑوں حامی مخالفین نے گرفتار کرلئے
اے آر وائی - عابد جان : آئیوری کوسٹ کے شہر عابد جان میں صدر گباگبو کے حامی سینکڑوں افراد کو مخالف رہنما اوتارا کے فورسز نے گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب عابد جان ایئرپورٹ کا کنٹرول فرانسیسی فوج نے سنبھال لیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گباگبو کی حامی فورسز کے گرفتار افراد کو عابد جان کے شمال میں ملٹری بیس پر رکھا گیا ہے۔ السانے اوتارا کے فورسز نے کہا ہے کہ عابد جان پر انکا کنٹرول ہے تاہم شہر کے بعض جگہوں پر اب بھی مزاحمت ہورہی ہے۔ عابد جان میں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت ہوگئی ہے اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب فرانسیسی فوج نے کہاہے کہ اس نے غیرملکیوں کا انخلا آسان بنانے اور آئیوری کوسٹ میں اضافے فوج بھیجنے کی غرض سے عابدجان ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔