10 اپریل 2011
وقت اشاعت: 15:10
جاپان میں جوہری پالیسی کے خلاف مظاہرہ
اے آر وائی - ٹوکیو : زلزلے اور سونامی سے متاثرہ جاپان میں ہزاروں افراد نے ایٹمی پالیسی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ جاپان کے فوکو شیما جوہری ری ایکٹرز سے تابکار پانی کا اخراج جاری ہے۔ حکومت کی نیوکلیئر پالیسی کے خلاف دارالحکومت ٹوکیو میں سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا۔
مطاہرین کا مطالبہ تھا کہ تابکاری سے سمندری حیات کے بچائو کے اقدامات کئے جائیں ۔ ادھر جاپانی وزیراعظم نےجزیرہ میاگی کا دورہ کیا۔ اور سونامی سے متاثرہ ماہی گیروں کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ میاگی میں زلزلے اور سونامی سے پچیس ہزار افراد ہلاک اور ہزاروں مکانات تباہ ہوگئے تھے۔