10 اپریل 2011
وقت اشاعت: 16:38
لیبیا میں فوج اور باغیوں میں لڑائی جاری
اے آر وائی - طرابلس : لیبیا میں فوج اور باغیوں میں لڑائی جاری ہے، فوج نے باغیوں کے دو ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیاہے جبکہ نیٹو کا کہناہے کہ مصراطہ میں سترہ ٹینک اور ایمونیشن تباہ کردیا گیا۔
لیبیا کی فوج باغیوں کے ساتھ لڑائی کے بعد مشرقی شہر اجدابیہ کے مرکز تک پہنچ گئی ہے۔ لڑائی کے دوران فوج نے باغیوں کے دو ہیلی کاپٹر بھی مارگرائے۔ لیبیا کے نائب وزیر خارجہ نے طرابلس میں میڈیا کو بتایا کہ مغربی ممالک کی جانب سے باغیوں کو طیارے دینا اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے۔
ادھر نیٹو نے دعویٰ کیاہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مصراطہ اور دیگر شہروں میں فضائی حملوں کے دوران لیبیا کے سترہ ٹینک اور اسلحے کے ڈپو تباہ کردئیے، دوسری طرف افریقی یونین نے جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے باغیوں کے ساتھ مذاکرات پر زور دیا ہے