10 اپریل 2011
وقت اشاعت: 16:57
افغانستان:سڑک کنارے بم دھماکہ،3شہری ہلاک
اے آر وائی - کابل : افغان صدر حامد کرزئی نے غیر ملکی افواج کے ہاتھوں پانچ شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ شہریوں کی ہلاکت بند کی جائے۔ ادھر سڑک کنارے بم دھماکے میں بھی تین قبائلی عمائدین ہلاک ہوگئے .
کابل سے جاری بیان میں افغان صدر حامد کرزئی نے کہاکہ شہریوں کی ہلاکت ملکی صورتحال بہتر کرنے میں معاون ثابت نہیں ہوگی۔ اتحادی فوج شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرے۔
حامد کرزئی نے اتحادی فوج کےحملوں میں پانچ شہریوں کے ہلاکت کی تحقیقات کا حکم بھی دیا۔ ادھر فرح صوبے میں سڑک کنارے بم دھماکے میں ایک ویگن تباہ ہوگئی۔ جس میں تین قبائلی عمائدین ہلاک ہوگئے۔ یہ عمائدین ایک اجلاس میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔