تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 اپریل 2011
وقت اشاعت: 19:24

لیبیا:آئین کا مسودہ تیار، نیٹو کےحملوں میں 25ٹینک تباہ

اے آر وائی - طرابلس : لیبیا پر نیٹو کے فضائی حملوں میں پچیس ٹینک تباہ کردیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب لیبیا میں آئین کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے لیکن اس میں کرنل معمر قذافی کا کردار واضح نہیں ہے۔



برسلز میں نیٹو کے ترجمان نے کہاہے کہ فضائی حملوں میں مصراطہ میں چودہ اور اجدابیہ میں گیارہ ٹینک تباہ کردیئے گئے ہیں۔ لیبیائی فوج اجدابیہ کے مرکزی حصے تک پہنچ گئی اورباغیوں کے دو ہیلی کاپٹر بھی مارگرائے۔ جبکہ مصراطہ میں کئی روز جاری لڑائی میں تیس افراد ہلاک ہوگئے۔



دوسری جانب کرنل قذافی کے خلاف بغاوت نے حکومت کو اکتالیس برس بعد عوام کو آئین دینے پر مجبور کردیا۔ نائب وزیرخارجہ خالد قائم نے طرابلس میں صحافیوں کو بتایا کہ ملک میں آئین جلد نافذ کردیا جائے گا۔ لیبیا میں اکتالیس سال سے آئین معطل ہے اور ملک کرنل معمر قذافی کے افکار کی روشنی میں چلایا جارہا ہے جو انہوں نے انیس سو ستر میں اپنی کتاب کے ذریعے عوام کے سامنے پیش کئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.