11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:30
پیرس:فرانس میں حجاب پر پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا
اے آر وائی - پیرس : فرانس میں مکمل نقاب پر پابندی کا آغاز آج سے ہورہاہے۔ خلاف ورزی کرنے والی خواتین پر ایک سو پچاس یورو جرمانہ عائد کیاجائے گا۔
گزشتہ سال فرانسیسی پارلیمنٹ نے برقعے پر پابندی کا قانون منظور کیا تھا جس کے بعد عدالت نے بھی اس قانون کے حق میں فیصلہ دیا۔ فرانس میں بسنے والے مسلمانوں نے اس قانون پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مسلمان خواتین کا کہنا ہے کہ برقعہ پہننا انکا حق ہے اور وہ کسی ایسے قانون کو نہیں مانتیں جو انکی مذہبی آزادی کے خلاف ہو۔
حکومت نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جو خواتین حجاب پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کرے ان پر ایک سو پچاس یورو جرمانہ عائد کیا جائے۔ دوسری جانب فرانسیسی الائنس پولیس کے سربراہ ڈینس جیکب کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی بڑی مدد نہیں ملے گی۔ فرانس یورپ کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں خواتین کے حجاب پر پابندی عائد کی کئی ہے۔