تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:36

مصر:تحریراسکوائرپرموجود مظاہرین کا فوج کا حکم ماننے سےانکار

اے آر وائی - قاہرہ : قاہرہ کے تحریر اسکوائر پر موجود مظاہرین نے فوج کا حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے اقتدار فوری طوری پر سویلین نمائندوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر حسنی مبارک نے کہاہے کہ انہوں نے اختیارات کاکبھی ناجائز استعمال نہیں کیا۔



مصری فوج کی جانب سے تحریر اسکوائر کو خالی کرنے کے حکم کی پرواہ نہ کرتے ہوئے مظاہرین نے مسلسل تیسرے روز احتجاج جاری رکھا۔ اس دوران انکی فوج کے ساتھ جھڑپیں بھی جاری رہیں۔ جس میں کئی افراد زخمی ہوئے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سابق صدر حسنی مبارک پر مقدمہ چلایا جائے اور اقتدار سویلین ہاتھوں کو منتقل کیا جائے۔ دوسری جانب سابق صدر حسنی مبارک نے اپنے حامیوں کے نام آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ان کےاہلخانہ پر بدعنوانی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.