11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:43
شام میں صدر کی حامی فورسز کی فائرنگ سے تین افرادہلاک
اے آر وائی - بنیاس : شام کے شہر بنیاس میں صدر بشارالاسد کی حامی فورسز نے فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا۔ تازہ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بارہ ہوگئی۔
انسانی حقوق کی تنظیم کے ایک کارکن نے غیر ملکی خبرایجنسی کو بتایا کہ بشارالاسد کی حامی فورسز نے بنیاس میں شہریوں پر خودکار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ سرکاری خبرایجنسی کے مطابق بنیاس کے قریب لتاکیا ہائی وے پر فوجی قافلے پر مخالفین نے حملہ کرکے نو فوجیوں کو ہلاک کیا۔ بشارالاسد کے خلاف گزشتہ ماہ شروع ہونے والے مظاہروں کے بعد سے مظاہرین اور فوج میں جھڑپوں کے دوران اب تک نو ے افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔