تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:53

جاپان کا ایٹمی پلانٹ کے گرد مزید علاقے خالی کرانے کا فیصلہ

اے آر وائی - ٹوکیو : جاپان نے زلزلے کے متاثرہ ایٹمی پلانٹ کے اطراف میں مزید علاقے کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سوگی نامی میں ہزاروں افراد نے ایٹمی پاور پلانٹس کے خلاف مظاہرہ کیا۔



جاپان کے مقامی میڈیا کے مطابق ایٹمی پلانٹ کے اطراف میں مزید علاقوں کو خالی کرانے کا فیصلہ تابکاری کی کی سطح میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔ ادھر سوگی نامی میں پندرہ ہزار افراد سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت سے نیوکلیئر پلانٹ کی بندش کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب جاپان کے مشرقی ساحلی شہر ہون شو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.