11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:53
بھارت میزائل دفاعی نظام کے ساتھ ڈرونز بھی بنائیگا
اے آر وائی - نئی دہلی : جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے میزائل دفاعی نظام کے بعد اب ڈرونز بھی بنانا شروع کردئے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرون پچاس کروڑ کی لاگت سے سات برس میں تیار کیا جائیگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرون تیاری منصوبے پر اٹھارہ سائنسدانوں پر مشتمل ٹیم کام کر رہی ہے۔ یہ ڈرون تیس ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کریگا۔ اور میزائلوں کے ذریعے ہدف کو درست نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔ بھارت میزائل دفاعی میزائل نظام کی بھی تیاری میں مصروف ہے۔ تاہم تاحال اس کے سوائے ایک کے تمام تجربات ناکام ہوئے ہیں۔ امریکا اور روس کے بعد بھارت تیسرا ملک ہوگا۔ جس کے پاس ڈرونز اور میزائل دفاعی ہونگے۔