تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 15:8

تین سو پچاس افرادکو طیاروں میں سوار ہونے سے روکا،امریکی حکام

اے آر وائی - نیویارک : امریکی حکام کا کہناہے کہ دوہزار نو کے بعد القاعدہ سے منسلک تین سو پچاس مشتبہ دہشتگردوں کو طیاروں میں سوار ہونے سے روکا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے بتایا ہے کہ دو ہزار نو میں کرسمس کے موقعے پر یمنی دہشتگرد کی امریکی طیارے کو اڑانے کی کوشش کے بعد فضائی نگرانی سخت کردی گئی تھی۔ حکام کا کہنا تھا کہ گیارہ ستمبر حملوں کے سات برس بعد فضائی سیکورٹی سخت کردی گئی۔ تین سو پچاس افراد کی نشاندہی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے فراہم کی گئی فہرست کی مدد ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.