تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 15:13

جاپان میں 7.1شدت کے آفٹر شاکس،سونامی کی وارننگ

اے آر وائی - ٹوکیو : جاپان میں سات اعشاریہ ایک شدت کے آفٹرشاکس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ زلزلے اور دیگر قدرتی آفات کے متعلق معلومات دینے والے امریکی ادارے جیولوجیکل سروے کے مطابق آفٹر شاکس کا مرکز جاپانی شہر ہونشو کے علاقے اواکی کے قریب چودہ میل سمندر میں تھا۔



جاپانی حکام نے شدید جھٹکوں کےبعد تین فٹ متوقع سونامی کی وارننگ جاری کردی ہے۔ جاپان میں گزشتہ ماہ آنے والے زلزلے اور سونامی کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ اور اس سے مزید ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.