تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 15:39

عراق:تین بم دھماکے، 8 افراد ہلاک، 19 زخمی

اے آر وائی - بغداد : عراق میں تین بم دھماکوں میں آٹھ افراد ہلاک اور انیس زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلا دھماکہ دارالحکومت بغداد کے جنوب مشرقی علاقے میں سڑک کنارے ہوا۔ جس میں دو افراد ہلاک اور نو زخمی ہوئے۔ دو دھماکے شہر فلوجہ کے مصروف مرکز میں ہوئے جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔دھماکوں کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.