تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:8

میکسیکو: تشددسے ہلاک ہونے والوں کی 16 لاشیں برآمد

اے آر وائی - میکسیکوسٹی : میکسیکو میں حکام نے پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والے مزید 16 افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں جس کے بعد ایک ہفتے میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 88 ہو گئی۔ میکسیکو کی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق پیر کو ملنے والی 16 لاشیں سان فرنانڈو کے علاقے کی 4 اجتماعی قبروں سے ملیں۔



رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میکسیکو میں گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران اجتماعی قبروں سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 88 ہو گئی ہے۔ رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ میکسیکو میں منشیات کے سمگلروں کے 7 بڑے گروپس کام کر رہے ہیں جن کے مابین ہونے والی پرتشدد جھڑپوں اور لڑائیوں میں 2006ء سے اب تک 34600 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس ضمن میں 2006ء میں ہی میکسیکو کے صدر فیلپ کالڈیرون نے فوجی آپریشن کا اعلان بھی کر رکھا ہے تاہم یہ سودمند ثابت نہیں ہو سکا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.