تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 18:31

یمن:صدر علی الصالح نے عرب امن منصوبہ تسلیم کرلیا

اے آر وائی - صنا: عرب ممالک میں عوامی شورش ختم کرنے کیلئے افریقہ یونین اور خلیجی تعاون کونسل کی کوششیں جاری، کرنل قذافی کے بعد یمن نے بھی امن منصوبہ تسلیم کرلیا۔



یمنی صدر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق صدر علی الصالح نے عرب رہنماؤں کے امن منصوبہ کا خیر مقدم کیا اور کہاکہ ملک میں شورش ختم کرانے کیلئے عرب بھائیوں کی کوشش کی قدر کرتے ہیں۔ اور وہ آئین کے مطابق اقتدار منتقل کردینگے۔ خلیج تعاون کونسل کے امن منصوبے کے مطابق صدر علی الصالح اقتدار نائب کے حوالے کرینگے۔ جس کے بعد حزب اختلاف کی قیادت میں نئی حکومت تشکیل دی جائیگی۔



اس سے پہلے لیبیا کے صدر کرنل قذافی نے افریقی اتحاد کے امن منصوبے کو تسلیم کیا۔ افریقی یونین کے امن منصوبے کے تحت لیبیا میں فوری جنگ بندی، فلاحی امداد کے لیے راستے کھولنا اور حکومت اور باغیوں کے مابین بات چیت شروع کرنا شامل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.