تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:28

آئیوری کوسٹ کے متنازعہ صدر لارین گبا گو گرفتار

اے آر وائی - عابد جان : آئیوری کوسٹ کے متنازعہ صدر لارین گباگو کو کئی ہفتوں سے جاری خانہ جنگی کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔ دارالحکومت عابد جان میں فرانسیسی فوج نے گباگو کو گرفتار کرکے اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ صدر الاسین اواترا کی فوج کے حوالے کیا۔



اقوام متحدہ میں آئیوری کوسٹ کے سفیر نے کہاہے کہ گباگو اور ان کی اہلیہ کو عابد جان میں رکھا گیا ہے اور اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ لارین گباگو نے صدارتی الیکشن میں اپوزیشن رہنما الاسین اواترا کی فتح کے باوجود اقتدار منتقل کرنے سے انکار کردیا تھا۔ جس کے بعد شروع ہونے والی خانہ جنگی میں ہزاروں افراد ہلاک مارے جاچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.