11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:53
بیلاروس:میٹرواسٹیشن میں دھماکہ، متعدد افراد ہلاک
اے آر وائی - منسک : بیلاروس میں میٹرو اسٹیشن پر دھماکے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ دارالحکومت منسک کے سب وے اسٹیشن میں اس وقت ہوا جب ٹرین داخل ہوئی۔
دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ہلاک ہونیوالوں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ روسی خبر ایجنسی کے مطابق کم از کم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔