تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 9:45

واشنگٹن: پاکستانی نژاد امریکی شہری کو 23 سال قید کی سزا

اے آر وائی - واشنگٹن : ایک امریکی عدالت نے امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد امریکی شہری کو مبینہ دہشت گردی کے شبہ میں تیئیس سال قید کی سزا سنا دی۔



فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق پینتیس سالہ پاکستانی نژاد امریکی شہری فاروق احمد پر ورجینیا کے ایک زیر زمین ریلوے اسٹیشن میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق فاروق احمد پر دہشت گرد تنظیم کو تخریب کاری سے متعلق احمد دستاویز فراہم کرنے اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں معاونت کے لیے معلومات جمع کرنے کا الزام ثابت ہوگیا۔ فاروق احمد کو اکتوبر دو ہزار دس میں امریکی حکام نے گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ رہائی کے بعد فاروق احمد کی پچاس سال تک نگرانی کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.