تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:16

قذافی کے اقتدارچھوڑنے سے کوئی تبدیلی نہیں آئیگی،سیف الاسلام

اے آر وائی - طرابلس : سیف الاسلام قذافی نے کہا ہے کہ معمر قذافی کی اقتدار سے علیحدگی لیبیا کے سیاسی منظر نامے کو تبدیل نہیں کرے گی۔ ادھر لیبیا کے باغیوں نے افریقن یونین امن منصوبہ مسترد کردیا۔



طرابلس میں فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سیف الاسلام نے کہا کہ یہ تصور کرنا بھی مضحکہ خیز ہے کہ کرنل قذافی کے اقتدار چھوڑنے سے ملک میں تبدیلی آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کو موجودہ قیادت کے ساتھ مل کر لیبیا میں جمہوریت کے فروغ کے لیے کام کرنا چاہیے۔



دوسری جانب باغیوں کے ترجمان عبدالحافظ نے بن غازی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے افریقن یونین کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کرنل قذافی کے اقتدار چھوڑنے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ ادھر لیبیا کے جلا وطن

سابق وزیر خارجہ موسی کوسا نے خبردار کیا ہے کہ اگر معمر قذافی نے اپنی ہٹ دھرمی نہ چھوڑی تو لیبیا ایک نیا صومالیہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قذافی کو لازما اقتدار چھوڑ دینا چاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.