12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:21
جاپان: زلزلے کے شدید جھٹکے، فوکوشیما پلانٹ میں آگ لگ گئی
اے آر وائی - ٹوکیو : جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد متاثرہ فوکو شیما ایٹمی پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ایٹمی بحران سنگین شکل اختیار کرگیا ہے۔
جاپانی ٹی وی کے مطابق زلزلے کے تازہ جھٹکوں کے بعد متاثرہ فوکوشیما ایٹمی پلانٹ میں آگ لگ گئی ہے جس کے باعث جوہری بحران سنگین شکل اختیار کرگیا ہے۔ جاپانی حکومت نے جوہری خطرے کے سطح پانچ سے بڑھا کر سات کردی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پلانٹ سے تابکاری کے اخراج کی شرح چرنوبل کے دس فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
انجینیرز کے مطابق ری ایکٹر نمبر دو کی مرمت کا کام روک دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ٹوکیو کے قریب آج صبح پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گیے۔ ریکٹر اسکیل پر شدت چھ اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی۔ اس موقع پر لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔