12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:29
پیرس: فرانس میں برقعہ پہننے کے جرم میں خاتون گرفتار
اے آر وائی - پیرس : فرانس میں برقعہ پر پابندی کے قانون کے نافذ العمل ہونے کے بعد پولیس نے ایک مسلم خاتون کو برقعہ پننے کے الزام میں گرفتار بھی کرلیا۔
برقعہ پوش خاتون کو پیرس میں گرفتار کیا گیا جب وہ اس قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شریک تھیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ انھوں نے خاتون کو برقعہ پہننے کے الزام میں گرفتار نہیں کیا ، بلکہ وہ ایک غیر قانونی مطاہرے میں شریک تھیں جس پر انھیں گرفتار کیاگیا۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں کئی افراد شامل تھے، لیکن صرف ایک برقعہ پوش خاتون ہی حراست میں لیا گیا۔ اس نئے قانون کے تحت خلاف ورزی کی صورت میں تیس ہزار یورو جرمانہ اور دو سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔