12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:35
مولانا مسعود اظہر کے بہنوئی عبدالرؤف چلی سے گرفتار
اے آر وائی - ممبئ : مولانا مسعود اظہر کے بہنوئی عبدالرؤف کو چلی میں گرفتار کرلیا گیا ہے، ان پر بھارتی طیارہ کے اغواء میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
بھارتی اخبار نے دعوٰی کیا ہے کہ عبدالرؤف پر چلی میں جعلی ویزے پر داخل ہونے کا الزام ہے۔ بھارت سے سی بی آئی کی ٹیم ان سے تفتیش کیلئے آج چلی بھیجی جارہی ہے۔ اخبار کے مطابق عبدالرؤف پر الزام ہے کہ انہوں نے انیس سو ننانوے میں قندھار میں بھارتی طیارے کی ہائی جیکنگ کیلئے رقم فراہم کی تھی۔ اور اغواکے واقعے کے دوران ہائی جیکروں سے مسلسل رابطے میں رہے۔