تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:1

لیبیا: قذافی فورسز اور باغیوں میں لڑائی، 12 افراد ہلاک

اے آر وائی - دوحا : لیبیا تنازع پر غور کے لیے دوحا میں آج اہم اجلاس ہو رہا ہے۔ دوسری جانب لیبیا میں قذافی فورسز اور باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ تازہ جھڑپوں میں بارہ افراد ہلاک ہوگئے۔



دوحا میں آج ہونے والے اہم اجلاس میں باغیوں کی شیڈو انتظامیہ کو پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی فورم پر اظہار رائے کا موقع ملے گا۔ باغیوں کے ترجمان نے دوحا میں ایک بیان میں کہا کہ باغیوں کی کونسل کی آئینی حیثیت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔ دوسری جانب برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق قذافی فورسز اور باغیوں کے درمیان مصراتہ میں شدید لڑائی جاری ہے۔ لڑائی میں بارہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔



باغیوں نے دعوی کیا ہے کہ قذافی فورسز کی جارحیت سے اب تک دس ہزار افراد ہلاک، تیس ہزار زخمی اور بیس ہزار لاپتہ ہیں۔ ادھر صدر اوباما نے لیبیا میں ناٹو کی فوجی کارروائی کی حمایت کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ناٹو لیبیا میں مشن کی انجام دہی کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.