1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:2
ریمنڈ واقعہ کے بعدتلخی کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، امریکا
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کاکہنا ہے کہ ریمنڈ کے واقعے سے پیداہونے والی تلخی کوکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات بہتر بنائیں گے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک سی ٹونر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعقات چاہتے ہیں۔ تین سو امریکی اہلکار پاکستانی فوجی جوانوں کو تربیت دینے میں مصروف ہیں۔ پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو بھی بڑھانا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں موجود امریکی سفارخانے کے عملے میں کمی نہیں کی جائے گی۔ پاکستان کے ساتھ یکطرفہ نہیں بلکہ دوطرفہ تعلقات چاہتے ہیں۔