تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:2

صنعا: یمن میں ہزاروں افراد کا حکومت مخالف مظاہرہ

اے آر وائی - صنعا : یمن میں ہزاروں افراد نے حکومت مخالف مظاہرہ کرتے ہوئے صدر علی عبداللہ صالح سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔



یمن میں حکومت مخالف مظاہرین تغیر اسکوائر میں مظاہروں اور ریلیوں کیلیئے متحرک ہونا شروع ہوگئے ہیں جبکہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی فورسز نے صنعا میں جگہ جگہ چیک پوسٹیں قائم کردی ہیں۔ تیز شہر میں سینکڑوں خواتین نے بھی صدر کے استعفی اور آئینی اصلاحات کے حق میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے خلیجی ریاستوں کی ثالثی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صدر علی صالح فوری مستعفٰی ہوجائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.