تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:5

جاپان میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے

اے آر وائی - ٹوکیو : جاپان میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ حکام نے جھٹکوں سے فوکوشیما ایٹمی پلانٹ کے ری ایکٹر نمبر چار کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کردی ہے۔



جاپانی خبررساں ایجنسی کیوڈو کے مطابق زلزلے کے تازہ جھٹکے جاپان کے شمال مشرقی حصے میں محسوس کیے گئے۔ جھٹکوں کی شدت سے ٹوکیو کی فلک بوس عمارتیں ہلنے لگیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ آج صبح آنے والے زلزلے کے شدید جھٹکوں سے متاثرہ فوکوشیما ایٹمی پلانٹ کی ری ایکٹر نمبر چار کو مزید نقصان پہنچا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.