1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:5
فرانس میں برقعہ پر پابندی قابل اعتراض ہے، ترک وزیراعظم
اے آر وائی - جرمنی : ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان نے فرانس میں خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی کے قانون کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قراردیا ہے۔
جرمنی میں یورپی کونسل کی پارلیمانی اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ترکی واحد مسلمان ریاست ہے جس نے سیکولرازم پر فرانسیسی قانون اپنے ملک میں نافذ کیا جس میں چرچ اور ریاست کو علیحدہ کردیا گیا ہے۔ رجب طیب اردگان نے کہا کہ فرانس میں آج شہریوں کی مذہبی آزادی محفوظ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات انتہائی تشویش ناک ہے کہ یورپ میں آج سیکولرازم زیر بحث ہے اور ساتھ ہی شخصی آزادی کے متعدد پہلوؤں کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔