1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:5
چین: کیمیکل پلانٹ میں دھماکا، 9 افراد ہلاک
اے آر وائی - ہیلونگ جیانگ : چین میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے کم از کم نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ چینی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق دھماکا شمال مشرقی چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ کی ایک کیمیکل فیکٹری میں ہوا۔ دھماکے کے وقت فیکٹری میں چودہ افراد کام کررہے تھے۔ حادثے میں نو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی جبکہ پانچ باحفاظت عمارت سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق فائر ڈپارٹمنٹ نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔