1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:8
جعلی امریکی فوجی دستہ چلانے والا چینی باشندہ گرفتار
اے آر وائی - لاس اینجلس: امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ایک چینی باشندےکو امریکی فوج کا جعلی یونٹ چلانے کےالزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ فوجی یونیفارم میںسپاہیوں سے لاس اینجلس کے دو دراز علاقے میں پریڈ کرانے والا یوپنگ ڈینگ تارکینِ وطن کو امریکی شہریت کا لالچ دےکر فوجی یونٹ میں شامل کرتا تھا۔
ڈینگ نے سو سے زائد چینی باشندوں کو فوجی یونٹ میں بھرتی کیا اور ان سے تین سے پانچ سو ڈالر فی کس وصول کیے ۔ اس نے اپنے دستے کا نام ملٹری اسپیشل فورسز ریسور یونٹ رکھا اور خود اس کا سپریم کمانڈر کہلاتاتھا۔ڈینگ اس وقت پولیس کی حراست میں لیا گیا جب اس کے فوجی دستے سے سوالات کیے گئے۔ڈینگ پانچ لاکھ ڈالر کی ضمانت پر ہے۔ جرم ثابت ہو نےپر اسے آٹھ برس قید کا سامنا کرنا ہو گا۔