تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:8

کولمبیا میں بس حادثے میں 15 افراد ہلاک

اے آر وائی - بگوٹا: کولمبیا میں بس حادثے میں پندرہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلال احمر نے اہلکار نے دارلحکومت بگوٹا میں بتایا کہ حادثہ بگوٹا کے قریب صوبہ کیلڈس میں اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس بارش کے نتیجے سڑک پر گرنے والے مٹی کے تودے سے جا ٹکرائی۔



بس میں سولہ افراد سوار تھے جن میں دو ڈرائیور بھی شامل تھے۔ امدادی کارکنوں نے ملبے سے چودہ لاشیں برآمد کرلیں۔ حادثے کے بعد امدادی کارکنوں نے جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.