1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:8
صدر بشار الاسد نے نئی کابینہ کا اعلان کردیا
اے آر وائی - دمشق: شام کے صدر بشار الاسد نے نئی کابینہ کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق سابق وزیر زراعت عادل سفر کو وزیراعظم نامزد کیا گیا ہے۔
صدر بشار الاسد نے سابق وزیراعظم محمد ناجو عطری کی کابینہ کو پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں دو ہفتے قبل تحلیل کردیا تھا۔ صدر بشار الاسد نے احتجاج کے درمیان گرفتار کئے گئے تمام مظاہرین کی رہائی کا حکم دیا ۔
انہوں نے حکومت مخالفین کے مرکز دِرا سے تعلق رکھنے والے وفد سے بھی ملاقات کی۔ دوسری جانب دروز کے علاقے سوئیدہ میں تین سو افراد نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔