تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:8

عراق میں اجتماعی قبر سے 800 لاشیں برآمد

اے آر وائی - بغداد: عراق میں اجتماعی قبر سے آٹھ سو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ادھر عراقی فوج نے ایران مخالف گروپ کے کیمپ میں رہائش پذیر چونتیس ایرانی باشندوں کو ہلاک کردیا۔



عراقی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ مغربی عراق میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبر سے آٹھ سو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ صدام مخالفین تھے جن کو انیس سو بیاسی سے انیس سو ستاسی کے دوران قتل کیا گیا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ صوبہ دیالہ میں قائم کمپ اشرف میں چونتیس افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ت



رجمان کا کہنا تھا کہ عراقی فوج نے ایرانی تارکین وطن کی تنظیم پیپلز مجاہدین کے کیمپ پر گذشتہ جمعہ کو حملہ کیا۔ فرحان حق نے بتایا کہ ایرانی تارکین وطن نے یہ کیمپ صدام حسین کے دور اقتدار میں ایران،، عراق جنگ کے دوران انیس سو اسی میں قائم کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.