1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:8
تارکین وطن کی آمد برطانیہ کے مفاد میں نہیں، ڈیوڈ کیمرون
اے آر وائی - لندن: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ملک میں بڑی تعداد میں تارکین وطن کی آمد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے برطانیہ کے مفاد کے منافی قرار دیا ہے۔
لندن میں برطانوی ایوان نمائندگان میں تقریر کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ جب ملک میں بڑی تعداد میں ایسے نئے تارکین وطن کی آمد ہوگی جو مقامی لوگوں کی زبان سے ناآشنا ہوں اور ان سے گھلنے ملنے کے خواہشمند نہ ہوں تو ایسی صورت میں مقامی آمد میں بے چینی پھیلتی ہے۔ تاہم ڈیوڈ کمیرون نے اپنی تقریر میں اس حوالے سے مسلمانوں کو بالخصوص نشانہ بنانے سے گریز کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تارکین وطن کی آمد کم کرنے کے لیے اقدامات کی ضروت ہے۔ کابینہ میں تجارت کے وزیر ونس کیبل کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات غیر دانشمندانہ ہیں اور ان سے برطانیہ میں مقیم اقلیتوں میں شورش پھیلنے کا خطرہ ہے۔