تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:12

نیٹو کے مینڈیٹ سے تجاوز کا جائزہ لیا جائے ، روس

اے آر وائی - برلن : لیبیا میں نیٹو کارروائی سےروس کومکمل اتفاق نہیں ہے۔ روس نے سلامی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بات کو ممکن بنایاجائے کہ نیٹو اختیارات سے تجاوز نہیں کر رہا۔



برلن میں نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کی پریس کانفرنس نے ثابت کردیا کہ نیٹو اجلاس میں کئے گئے تمام فیصلے متفقہ نہیں تھے۔انہوں نے نیٹو کی کارروائی سے زیادہ افریقی یونین کی طرف سے دیئے گئے حل کو قابل عمل قراردیا۔



سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ مسئلے کا سیاسی اور سفارتی حل ہوناچاہیئے۔ انہوں نے مذاکرات کیلئے قذافی کی اقتدار سے علیحدگی کی شرط کو غیر دانشمندانہ قراردیا۔ نیٹوکے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اختلاقات نہیں ہیں۔ تمام رکن ممالک کے مشورے شامل ہیں۔ نیٹو کانفرنس میں افغانستان کے مسئلے پر بات ہوئی۔ لیکن پاکستان کی نمائندگی کسی سطح پر نہیں۔ افغانستان کے مستقبل کیلئے نیٹو رکن ممالک جو کچھ طے کر رہے ہیں کیا اسے پاکستان متاثر نہیں ہوتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.