تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:13

امریکہ میں آندھی اور طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد دس ہوگئی

اے آر وائی - اوکلوہاما: امریکی ریاستوں ارکنساس ، اوکلوہاما ، ٹینیسی اور مسی سیپی میں آندھی اور طوفان سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد دس ہوگئی۔ جبکہ بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا ہے۔



حکام کے مطابق لٹل راک، سینٹ فرانکس کاؤنٹی، گارلینڈ کاؤنٹی اور دیگر علاقوں میں طوفان سے ہزاروں درخت اور بجلی کے پول گرگئے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں ارکنسان میں ہوئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ متعدد افراد زخمی ہیں جبکہ کئی افراد لاپتہ ہیں۔ خراب موسم اور سڑکیں بند ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.