تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:13

جی20 اجلاس: معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے رہنمااصول

اے آر وائی - واشنگٹن: واشنگٹن میں جی ٹوئنٹی ممالک کے اجلاس میں معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے رہنما اصول بنالئے گئے۔ رکن ممالک نے مالیاتی نظام میں خامیوں کی نشاندہی کے لئے قواعد و ضوابط بنانے پر اتفاق کرلیا۔



امریکی دارالحکومت میں جاری اجلاس میں عالمی معیشت کو درپیش مسائل، مختلف اشیاء کی بڑھتی قیمتوں، قرضوں کی سطح میں اضافے، جاپان میں آنے والے زلزلے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ان ممالک کی نشاندہی کی جائے گی جس کی پالیسیوں کے باعث عالمی معیشت کو خطرات درپیش ہوسکتے ہیں تاکہ دوہزار ساتٴ۔دوہزار نو کے مالیاتی بحران جیسے کرائسس سے بچا جاسکے۔ اجلاس میں میں ممبرز ممالک کے درمیان ایکس چینج ریٹ اور مالیاتی پالیسی پریم ورکس پر بھی غور کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.