تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:14

قازقستان اور بھارت میں تیل،گیس کے معاہدے پر دستخط

اے آر وائی - الماتے: بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ قازقستان کے صدر نو رسلطان نظربایوف کی دعوت پر الماتے ایئرپورٹ پہنچے تو انکا والہانہ استقبال کیا گیا۔



من موہن سنگھ کے دورے کے دوران بھارت اور قازقستان کی تیل کپمنیوں کے درمیان چالیس کروڑ ڈالر کا ایک معاہدہ ہوا جس کے تحت بھارت کیسپین سمندر میں تیل و گیس کے اثاثوں میں پچیس فیصد کا حصہ دار ہوگا۔



رپورٹ کے مطابق بھارت گزشتہ پانچ سال سے وسطیٰ ایشیائی ریاستوں کے قدرتی وسائل تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہاتھا اور بالآخر آج بھارت اس مقصد میں کامیاب ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.