تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:19

لیبیا : قذافی فورس کے تازہ حملے میں متعدد افراد ہلاک

اے آر وائی - مصراتہ : لیبیا کے شہر مصراتہ پر سرکاری فوج کے تازہ حملے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ کرنل قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کا کہناہے کہ امریکہ کے موجودہ صدر براک اوبا اور سابق صدر جارج بش میں کوئی فرق نہیں۔



لیبیا کے باغیوں کے ترجمان کے مطابق فورسز نے مصراتہ شہر پر علی الصبح راکٹوں سے حملہ کیا۔ جس سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ گذشتہ روز سترہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ادھر لیبیا کے صدر کرنل قذافی کے بیٹے سیف الاسلام نے طرابلس میں امریکی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ نیٹو نے محض افواہوں پر لیبیا کے خلاف جنگ شروع کی۔ سیف کا کہنا تھا کہ القاعدہ نے لیبیائی حکومت کو گھیرے میں لے لیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.