تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:20

تیونس:گرفتار سیکورٹی افسران کی رہائی کیلئے مظاہرہ

اے آر وائی - تیونس: تیونس میں سینکڑوں افراد نے گرفتار پولیس افسران کی رہائی کے لئے مظاہرہ کیا۔ دارالحکومت میں تیونس کے سیکیورٹی فورسز کے سینکڑوں افراد نے وزارت داخلہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔



مظاہرین نے تیونس ہنگاموں کے دوران سویلین ہلاکتوں کے الزام میں گرفتار پولیس آفیسرز کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ ان افسران کو بے گناہ گرفتار کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.