1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:20
لیبیا میں قذافی فورسز اور باغیوں میں لڑائی جاری
اے آر وائی - طرابلس: لیبیا میں قذافی فورسز اور باغیوں میں لڑائی جاری، طبی ذرائع کا کہناہے کہ ڈیڑھ ماہ میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار ہوگئی ہے۔ برطانوی ٹی وی کے مطابق مصراتہ، اجدبیہ اور دیگر شہروں میں قذافی فورسز کی باغیوں کی کارروائی تیز ہوگئی ہے۔
مصراتہ شہر کی مین اسپتال کے منتظم ڈاکٹر ابوخالد ابو فلغا نے برطانوی ٹی وی کو بتایا کہ چھ ہفتے پہلے مغربی شہروں پر قذافی فورسز کے حملوں سے ایک ہزار تک ہلاکتیں ہوئی۔ جن میں اسی فیصد سویلین اور صرف بیس فیصد باغی تھے۔ ادھرسرکاری ٹی وی کے مطابق نیٹو طیاروں نے دارالحکومت طرابلس کے مغربی علاقےالعزیزیہ میں بمباری کی تاہم ہلاکتوں کے بارے میں واضح نہیں ہوسکا۔
ادھر سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان مصراطہ، اجدابیہ اور بریجا پر کنٹرول کیلئے لڑائی جاری ہے۔ عرب میڈیا کےمطابق مصراطہ میں فوج اور باغیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اکیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔اقوام متحدہ نے مصراطہ میں انسانی ہمدری کی بنیاد پر ٹیم بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔