1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:23
پاکستان جیسے ممالک پر توجہ رکھناضروری ہے،جوبائیڈن
اے آر وائی - واشنگٹن: امریکا کے نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ لیبیا کے خلاف کارروائی کے لیے نیٹو کو امریکا کی مدد کی ضرورت نہیں۔ امریکی انتظامیہ کے لیے پاکستان اور مصر جیسے ممالک پر توجہ رکھنا زیادہ ضروری ہے۔
واشنگٹن میں فنانشیل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اللہ نیٹو اتحاد سے امریکا کو علیحدہ کردے اور اس کو کسی کارروائی میں شرکت سے روکنے کے لیے مریخ پر پھینک دے تو اس لیبیا کے خلاف کارروائی کے لیے نیٹو اور دنیا بھر کی صلاحیت کم نہیں ہوگی۔
جو بائیڈن نے کہا کہ واشنگٹن کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اپنے وسائل ایران، مصر، شمالی کوریا، افغانستان اور پاکستان پر خرچ کرے یا لیبیا پر توجہ دے۔ امریکا ایسا کرہی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کی زیادہ توجہ پاکستان اور مصر جیسے ممالک پر ہے۔