تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:27

یوایس ایس کول پر حملے کے ملزم کیلیے سزائے موت کی اپیل

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ انیس سو اٹھانوے میں یمن کے قریب امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس کول پر حملے کے ملزم کے لیے موت کی سزا کی اپیل کی جائے گی۔



امریکی فوج کے سرکاری وکیل نے سعودی عرب کے شہری عبدالرحیم النشری کے خلاف دہشت گردی اور قتل کے الزامات دوبارہ عدالت میں دائر کیے ہیں۔ صدر اباما کی جانب سے گوانتانامو جیل میں فوجی عدالتوں کی سماعت کی اجازت کے بعد یہ پہلا مقدمہ ہے جس کی سماعت گوانتاجیل میں ہوگی۔



النشری پر سب سے پہلے دو ہزار آٹھ میں دہشت گردی کے الزامات عائد کیے گئے تھے تاہم بعد میں واپس لے لیے گئے تھے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم کو اب قتل، دہشتگردی اور اقدام قتل کے الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.