1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:30
حالیہ مشکلات کے باوجود پاکستان سے تعلقات مضبوط رہے،مولن
اے آر وائی - بغداد : امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن نے کہاہے کہ حالیہ مشکلات کے باوجود پاکستان کے ساتھ فوجی تعلقات بہت مضبوط رہے اور شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف مہم موثر طریقے سے جاری رہی۔
عراق پہنچنے سے پہلے طیارے میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات مفید رہی اور ان سے دونوں ممالک کے فوجی معاملات پر بات چیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق کے دورے میں وہ وزیراعظم نوری المالکی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ جن میں عراق میں امریکی فوج کے مجوزہ انخلاء کے بارے میں بات کریں گے۔