1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:30
میکسیکومیں ایک اور اجتماعی قبردریافت،30لاشوں کی باقیات برآمد
اے آر وائی - میکسیکوسٹی : میکسیکو میں ایک اور اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے جس سے تیس افراد کی لاشوں کی باقیات ملی ہیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اجتماعی قبر شمالی میکسیکو کے علاقے درانگو میں ملی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اب تک تیس لاشیں ملی ہیں جو بُری طرح مسخ شدہ ہیں۔ جبکہ مزید لاشوں کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اس علاقے سے ملنے والی یہ دوسری اجتماعی قبر ہے۔ جن سے مجموعی طور پر پچاس لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی ایک اجتماعی قبر سے ایک سو پنتالیس لاشیں ملی تھیں۔