تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:31

سوامی سمجھوتہ ایکسپریس دھماکوں کے اعتراف سے مکر گیا

اے آر وائی - اجمیر : بھارتی ہندو بنیاد پرست جماعت آر ایس ایس کے سوامی اسیم آنند سمجھوتہ ایکسپریس اور اجمیر بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے اعتراف سے مکر گیا۔ آنند کا کہناہے کہ سی بی آئی نے تشدد کے ذریعے اعتراف کرایا۔



بھارتی میڈیا کے مطابق اجمیر کی عدالت میں پیشی کے دوران سوامی اسیم آنند نے جج کا بتایا کہ سمجھوتہ ایکسپریم یا کسی اور بم دھماکوں میں اس کا کوئی کردار نہیں۔ سی بی آئی نے تشدد کے ذریعے مسلمانوں کی عبادت گاہوں اور دیگر مقامات پر بم دھماکے کرانے کا اعتراف کرنے کیلئے مجبور کیا۔ رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے سوامی نے عدالت کو ایک خط لکھا تھا کہ جس میں اس نے مزید اعتراف کی خواہش ظاہر کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.