1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:53
چین: ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرک ڈرائیوروں کے مظاہرے
اے آر وائی - شنگھائی: چین میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہی۔ چین کے ساحلی شہر شنگھائی کی بندرگارہ پر ڈرائیورز نے اپنے ٹرک کھڑے کر کے تیسرے روز بھی احتجاج کیا۔
ٹرک ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ان کے سفری اخراجات میں بہت اضافہ ہوگیا ہے۔ جبکہ پٹرولیم کی کی دیگر مصنوعات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ چینی رہنماؤں کا کہناہے کہ افراط زر پر قابو پانا حکومت کی اس سال کی ترجیحات میں شامل ہے۔