1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:58
عرب ممالک شورش:شام میں حزب اختلاف کے خلاف کارروائی
اے آر وائی - دمشق : شام میں حکومت مخالفین کے خلاف کارروائی جاری ہے اور لیبیا میں ہتھیار ڈالنے کیلئے قبائلیوں نے باغیوں مذاکرات شروع کردئیے، ہیومن رائٹس واچ نے مطالبہ کیاہے کہ شام میں انسانیت کے خلاف جرائم کی تحقیقات کرائی جائے۔
شام کی خفیہ پولیس نے ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرین اور جمہوریت حامیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کے دوران متعدد گرفتاریاں بھی کی ہیں۔ جمہوریت کیلئے جدوجہد کرنے والوں کا کہناہے کہ خفیہ پولیس نے رات بھر چھاپے مارکر گرفتاریاں کیں۔ انہوں نے کہاکہ دو روز میں سیکورٹی فورسز نے تین سو تیس مظاہرین کو ہلاک کیا ۔
ادھر لیبیا کے نائب وزیر خارجہ نے طرابلس میں میڈیا کو بتایا کہ مصراتہ میں قبائلی رہنما باغیوں سے ہتھیار ڈالنے کیلئے مذاکرات کررہے ہیں۔ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو فوج بھیج کر باغیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائیگی۔ ادھر انسانی حقوق کی عالمی
تنظمیوں ہیومن رائٹس واچ اور آئی سی جے نے الگ الگ بیان میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ شام، لیبیا اور دیگر عرب ممالک میں سیکڑوں لوگوں کی ہلاکت کی تحقیقات کرائی جائے۔