1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:58
قندھار میں سب جیل پر طالبان کا حملہ، سینکڑوں قیدی فرار
اے آر وائی - قندھار: افغان صوبہ قندہار میں طالبان نے سب جیل پر حملہ کرکے اپنے کمانڈروں سمیت سینکڑوں قیدیوں کو فرار کرادیا۔ افغان حکام کے مطابق متعدد طالبان جنگجوؤں نے رات کے وقت جیل پر حملہ کیا۔ اس دوران پولیس اور طالبان کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔
جیل سے طالبان کمانڈروں سمیت سینکڑوں قیدی فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق طالبان جیل کے جیلر کو بھی اغوا کرکے لے گئے۔ واقعے کے بعد نیٹو اور افغان فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش شروع کردی۔ طالبان ترجمان قاری محمد یوسف کے مطابق جیل سے فرار ہونے والے طالبان کمانڈرز محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے۔