1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:59
چین:عمارت میں آتشزدگی، سترہ افراد ہلاک، چوبیس زخمی
اے آر وائی - بیجنگ : چین کے دارالحکومت بیجنگ میں عمارت میں آتشزدگی سے سترہ افراد ہلاک اور چوبیس زخمی ہوگئے۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دارالحکومت بیجنگ کے نواحی علاقے ڈاگزنگ میں چار منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں سترہ افراد ہلاک اور چوبیس زخمی ہوگئے۔ جبکہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ متاثرہ عمارت سے تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔